مقدمات کی موثر جانچ پڑتال کیلیے ہر ضلع میں تفیتشی کمپلیکس بنانے کا فیصلہ

تفتیشی کمپلیکس تھانے کامقصد زیر التوا مقدمات جلد نمٹانا اور تفتیش کونتیجہ خیز بنانا ہے۔

ضلع جنوبی کے تمام تھانوں کے شعبہ تفتیش تفتیشی کمپلیکس میں منتقل۔ فوٹو: فائل

سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہر ضلع میں تفتیشی کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کی کارکردگی کومزید بہترکرنے کیلیے حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس کے تحت شعبہ تفتیش کو موثراورنتیجہ خیز بنانے کے لیے صوبے کے ہر ضلع میں تفتیشی کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


تجرباتی بنیاد پر پہلے مرحلے میں ضلع جنوبی میں3تفتیشی کمپلیکس بنائے جائیں گے تینوں تفتیشی کمپلیکس میں ضلع جنوبی کے تمام تھانوں کے شعبہ تفتیش کو منتقل کیا جائے گا۔

تفتیشی کمپلیکس درخشاں، فیرئیر اور پریڈی تھانوں کے عمارت کی پہلی منزل پر بنایا جارہا ہے، پہلا تفتیشی کمپلیکس درخشاں تھانے کی پہلی منزل پر قائم کر دیا گیاجہاں درخشاں ،ساحل ،بوٹ بیسن اور کلفٹن تھانے کے تفتیش افسران بیٹھیں گے فریئر تھانے کی عمارت میں گذری، ڈیفنس، فریئر اور سول لائن تھانے کے تفتیشی افسران بیٹھیں گے تیسرے تفتیشی کمپلیکس میں صدر، پریڈی، آرام باغ اور آرٹلری میدان تھانے کے تفتیش افسران بیٹھیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ نے بھی تفتیشی کمپلیکس بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی۔
Load Next Story