ویرت کوہلی کی زیرقیادت بھارتی ٹیم دورئہ زمبابوے پر روانہدھونی آرام کرینگے

بلو شرٹس پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لیں گے، جس کی شروعات 24 جولائی سے ہوگی.

بلو شرٹس پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لیں گے، جس کی شروعات 24 جولائی سے ہوگی. فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور:
نوجوان بیٹسمین ویرت کوہلی کی زیرقیادت بھارت کا 15رکنی اسکواڈ اتوار کو زمبابوے کے دورے پر روانہ ہوگیا۔


بلو شرٹس پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لیں گے، جس کی شروعات 24 جولائی سے ہوگی، بھارت پہلے ہی دھونی کو اس سیریز میں آرام دینے کا اعلان کرچکا ہے،بھارت تین برس بعد زمبابوے کا دورہ کررہا ہے، بھارتی اسکواڈ میں کپتان کوہلی کے ساتھ شیکھردھون، روہت شرما، دنیش کارتھک، چتیشور پجارا، سریش رائنا، امبتی رائیدو، اجنکیا راہنے، رویندرا جڈیجا، امیت مشرا، پرویزرسول، محمد شامی، ونے کمار ، جے دیو انکت اور موہت شرما موجود ہیں، سیریز کے تینوں ابتدائی ون ڈے میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں بالترتیب 24،26 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو اختتامی میچز کوئنز کلب بولاوایو میں 31 جولائی اور 3 اگست کو شیڈول ہیں۔
Load Next Story