دورہ ٔپاکستان بھارت کو فیصلے کیلیے30 جولائی تک کی مہلت
3 ماہ قبل دعوت دی مگر پڑوسی کونسل بہانے بنارہی ہے، چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل۔
3 ماہ قبل دعوت دی مگر پڑوسی کونسل بہانے بنارہی ہے، چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل۔ فوٹو: پی سی بی
لاہور:
قومی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی ٹیم کو دورہ پاکستان کے فیصلے کیلیے 30 جولائی کی ڈیڈ لائن دیدی۔
یادرہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان کیخلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی20میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آنا ہے مگر تاحال پڑوسی بورڈ نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نے بھارتی ٹیم کو دورہ کی دعوت رواں سال اپریل میں دی، لیکن ابھی تک بھارت نے ٹیم بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی بلائنڈ کرکٹ کونسل گزشتہ4ماہ سے بہانے بنا رہی ہے اس لیے ہم نے انہیں اپنی ٹیم بھجوانے کیلیے 30 جولائی کی آخری ڈیڈلائن دیدی ہے ۔
سید سلطان شاہ نے کہا پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے19 کھلاڑیوں کوسنٹرل کنٹریکٹ میرٹ پر دیا ہے، پلیئرز کی گزشتہ سال کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی مرتبہ6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، مہنگائی کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافہ کیا ہے جس سے ان کے معاشی مسائل حل ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ اے اور بی کیٹیگری میں 6 ، 6 ہزار روپے جبکہ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی بلائنڈ کرکٹرز کیلئے یہ معاوضہ بھی کم ہے کیونکہ دیگر پاکستانی قومی مرد اور خواتین کھلاڑی اس سے بہت زیادہ معاوضہ لے رہے ہیں۔