امن کمیٹی اورکچھی رابطہ کمیٹی کا لڑائی ختم کرنے کا اعلان
جسقم کے رہنما نیاز کالانی نے حسین کچھی اور عذیر بلوچ کو مذاکرات پر آمادہ کرلیا
جسقم کے رہنما نیاز کالانی نے حسین کچھی اور عذیر بلوچ کو مذاکرات پر آمادہ کرلیا. فوٹو: ایکسپریس
لیاری میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے جسقم کی کاوشوں سے کچھی رابطہ کمیٹی اور پیپلز امن کمیٹی نے سیز فائر کا اعلان کردیا ہے اور دونوں فریقین مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو لیاری میں کچھی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حسین کچھی اور کراچی سٹی الائنس کے سربراہ سردار عذیر جان بلوچ سے ملاقات کے بعد جیئے سندھ قومی محاذ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ بعض عناصر کچھی اور بلوچوں کو لڑانے کی سازش کررہے ہیں،کچھی رابطہ کمیٹی لیاری میں قیام امن کے لیے مذاکرات پر تیار ہے،قبل ازیں جسقم کا وفد کچھی رابطہ کمیٹی کے دفتر پہنچا جہاں وفد نے حسین کچھی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات میں لیاری کی صورتحال، کچھیوں کے تحفظات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر حسین کچھی نے کہا کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے، ہم لیاری میں قیام امن کیلیے ہر کسی سے مذاکرات کیلیے تیار ہیں بعد ازاں جسقم کے وفد نے ڈاکٹر نیاز کالانی کی سربراہی میں فٹبال ہاؤس لیاری میں کراچی سٹی الائنس کے سربراہ عذیر جان بلوچ سے ملاقات کی، بعد ازاں گفتگو میں ڈاکٹر نیاز کالونی نے کہا کہ جسقم کی کاوشوں سے کچھی رابطہ کمیٹی اور پیپلز امن کمیٹی میں سیز فائر ہوگیا ہے اور دونوں فریقین مذاکرات کیلیے تیار ہیں،اس موقع پر عذیر جان بلوچ نے کہا کہ لیاری میں قیام امن کے لیے تمام برادریوں کو سنجیدہ کوششیں کرنی ہوں گی،ہمارا کچھی برادری سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔