ٹی 20 سیریز 15 برس بعد کالی آندھی آج پاکستان پہنچے گی

ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کے کھلاڑیوں اورآفیشلز کا پرتپاک استقبال کرنے کی تیاریاں۔

ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کے کھلاڑیوں اورآفیشلز کا پرتپاک استقبال کرنے کی تیاریاں۔ فوٹو: فائل

3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح دبئی سے کراچی پہنچ رہی ہے۔

جناح ایئر پورٹ آمد پر15 سال بعد پاکستان کا رخ کرنے والی مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اورآفیشلز کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا۔ بعدازاں ویسٹ انڈین ٹیم کو سخت ترین سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا جائے گا، دوپہر ڈھائی بجے پاکستانی کپتان بسمہ معروف اور ان کی ویسٹ انڈین ہم منصب میریسا اگیولیرا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیں گی اور پھر سیریز کے حوالے سے میڈیا کانفرنس میں شریک ہوں گی۔


سہ پہرسوا 3 بجے ویسٹ انڈین سائیڈ اسی گرائونڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی،سیریزکا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کوسائوتھ اینڈکلب پر ہوگا، دوسرا میچ یکم اور تیسرا میچ 3 فروری کو سائوتھ اینڈ کلب پر شیڈول ہے، میچ کا ٹاس صبح ساڑھے 10بجے ہوگا جبکہ اننگزکا آغاز صبح 11 بجے طے ہے۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی طرف سے میڈیا ٹاک ہوگی، سیریز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز3 فروری کوہی دبئی روانہ ہوجائے گی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹر نیشنل سیریز کا انعقاد ہوگا۔

دریں اثنا سیریز کے لیے قومی تربیتی کیمپ منگل کو اختتام پذیر ہوگیا، آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ کے چوتھے رائونڈ جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کیخلاف ٹی20اور ون ڈے میچزکی سیریزکی تیاری کے لیے17جنوری سے شروع ہونے والا کیمپ 3 مقامات نیشنل اسٹیڈیم پرلگایا گیا،مارک کولز نے پلیئرزکی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
Load Next Story