جعلی ڈگری کیس وزیر پٹرولیم غلام سرور کو 28 فروری کیلیے حاضری کا آخری موقع
جعلی ڈگری کیس میں وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور نے ایک بار پھر حاضری سے معافی کی درخواست کی۔
جعلی ڈگری کیس میں وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور نے ایک بار پھر حاضری سے معافی کی درخواست کی۔ فوٹو:فائل
اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور کو 28 فروری کو عدالت میں حاضری کا آخری موقع دیدیا۔
سینئر اسپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان کی اینٹی کرپشن عدالت میں جعلی ڈگری کیس میں وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور نے ایک بار پھر حاضری سے معافی کی درخواست کی جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ اب 28 فروری کو عدالت میں حاضری کا آخری موقع ہے پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے۔