پریرا نے سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر بورڈ سے مسزمالنگاکی شکایت کردی

میں نے ٹیم میں جگہ کیلیے وزیر کھیل سے سفارش کرائی، لسیتھ مالنگا کی اہلیہ کا الزام

میں نے ٹیم میں جگہ کیلیے وزیر کھیل سے سفارش کرائی، لسیتھ مالنگا کی اہلیہ کا الزام فوٹو:فائل

سری لنکن کرکٹر تھشارا پریرا نے سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر بورڈ سے مسز لسیتھ مالنگا کی شکایت کردی۔


انھوں نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا کے نام خط میں لکھا کہ حالیہ دورئہ نیوزی لینڈ کے دوران محدود اوورز کی ٹیم کے قائم مقام کپتان لسیتھ مالنگا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیاکہ میں نے ٹیم میں جگہ کیلیے وزیر کھیل سے سفارش کرائی، ان کی باتوں پر لوگوں نے یقین کرلیا اور میں پورے ملک میں مذاق بن کررہ گیا ہوں، بورڈ اس معاملے کی تحقیقات کرائے۔
Load Next Story