عامر سہیل پی سی بی کی ’’گڈ بکس‘‘میں واپس آگئے
پی ایس ایل میں ماہرانہ رائے دیں گے،کمنٹری پینل میں اسمتھ، ہیڈن،رمیز و دیگر شامل
پی ایس ایل میںماہرانہ رائے دینگے،کمنٹری پینل میں اسمتھ، ہیڈن،رمیز و دیگر شامل فوٹو: فائل
''تبدیلی''آنے سے عامر سہیل بھی پی سی بی کی ''گڈ بکس'' میں واپس آ گئے، سابق کپتان کوپی ایس ایل فور میں ماہرانہ رائے دینے کیلیے منتخب کرلیا گیا، شان ٹیٹ اور بریڈ ہوگ بھی پروگراموں کا حصہ ہوں گے، کمنٹری پینل میں گریم اسمتھ، میتھیو ہیڈن، رمیزراجہ، ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر،ایلن وکنز،کیپلر ویسلز اور بازید خان کے نام شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر سابقہ پی سی بی انتظامیہ کی ایما پر عامر سہیل کو گزشتہ چند برس زیادہ تر وقت کمنٹری پینل سے باہر ہی رکھا گیا، اس کی وجہ میڈیا میں ان کے بے لاگ تبصرے تھے، البتہ اب ''تبدیلی'' آنے کے بعد سابق کپتان پر غیراعلانیہ پابندی بھی ختم ہو گئی ہے، عامر سہیل کوپی ایس ایل میچز سے قبل اور بعد میں ماہرانہ رائے دینے کیلیے منتخب کر لیا گیا ہے، اس پینل میں سابق آسٹریلوی اسٹارز شان ٹیٹ اور بریڈ ہوگ بھی شامل ہیں، ایونٹ کے دوران مختلف پروگراموں میں ماہرین اپنی آراء کا اظہار کرتے نظر آئیں گے۔
کمنٹیٹرز کی فہرست میں گریم اسمتھ، میتھیو ہیڈن، رمیزراجہ، ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن وکنز، کیپلر ویسلز اور بازید خان شامل ہیں، پی سی بی کے مطابق گریم اسمتھ ابتدائی 2 ہفتوں کیلیے کمنٹری باکس میں موجود جبکہ میتھیو ہیڈن پہلے ہفتے کیلیے دستیاب ہونگے۔ گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ ہی پُرجوش لمحات دیکھنے کو ملتے ہیں، پی ایس ایل کے مقابلے بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہونگے، انھوں نے کہا کہ میری گزشتہ تینوں ایونٹس کے میچز پر نظر رہی ہے، میں باصلاحیت پاکستانی کرکٹرز کو انٹرنیشنل اسٹارز کے ساتھ صلاحیتوں کا اظہار کرتے دیکھنے کا منتظر ہوں۔ گزشتہ تمام ایڈیشنز میں کمنٹری کرنے والے رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا میلہ خوشی کے لمحات لاتا ہے، اس بار پاکستان میں 8 میچز ایونٹ کی رونقوں کو مزید بڑھا دیںگے۔