رواں سال میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فیل 192 ارب سے تجاوز
صرف جنوری میں 22ارب اضافہ ہوا، تمام تر اقدامات کے باوجود ٹیکس اہداف حاصل نہیں رہے
صرف جنوری میں 22ارب اضافہ ہوا، تمام تر اقدامات کے باوجود ٹیکس اہداف حاصل نہیں رہے فوٹو:فائل
رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ایف بی آر کا عبوری ریونیو شارٹ 192 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہےجبکہ گذشتہ ماہ( جنوری) کے دوران ایف بی آر کے عبوری ریونیو شارٹ فال میں 22 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس ضمن میں ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ رات گئے تک ایف بی آر کو موصول ہونے والے ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ایف بی آر نے مجموعی طور پر 2059 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔