پاکستان اومان کا تجارت سرمایہ کاری اور تعلقات بڑھانے پر اتفاق
یادداشتوں پر دستخط، آئل ، گیس دریافت کیلئے مشترکہ کاوشیں خوش آئند ہیں، وزرائے خارجہ
اومان ہماری استعداد کار سے فائدہ اٹھائے، شاہ محمود، اومانی نائب وزیر اعظم و دیگر کی بھی ملاقاتیں فوٹو: فائل
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2018 میں 25 ہزار پاکستانی اومان کی لیبر مارکیٹ کا حصہ بنے اومان کو ہماری استعداد کار سے بھرپور فائدہ اٹھاناچاہیے۔
اومان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ ساتویں جوائنٹ منیسٹریل کمیشن کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس شاہ محمودنے کہاکہ جوائنٹ کمیشن اجلاس میں پاک اومان تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بہت سے پہلوؤں پر گفتگوہوئی اورکچھ اہم فیصلے کئے گئے اورمشترکہ فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے تاکہ کمیشن کے اصول و ضوابط کی روشنی میں ان امور کو عملی شکل دی جا سکے۔
عرب ریاستوں میں اومان ہمارے سب سے قریب تر ہے۔ انھوں نے کہا ہماری باہمی دو طرفہ تجارت کا حجم کافی کم ہے جسے بڑھانے کیلیے ٹریڈ اور کامرس پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دونگا۔