فیصل قتل کیس عبوری چالان بحیثیت حتمی چالان سماعت کیلیے منظور
ملزمہ معصومہ کو بیگناہ قرار دینے کا اختیار سیشن عدالت کو ہے،فاضل عدالت
پیر کو جیل حکام نے مقدمے میں ملوث ملزمہ معصومہ زینب، انب زہرہ اور منصور مجاہد کو پیشی کیلیے فاضل عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔ فوٹو: فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سہیل احمد نے بینکار فیصل نبی ملک قتل کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی ہے اور عبوری چالان کو حتمی چالان قرار دے کر سماعت کیلیے منظور کرلیا ہے۔
پیر کو جیل حکام نے مقدمے میں ملوث ملزمہ معصومہ زینب، انب زہرہ اور منصور مجاہد کو پیشی کیلیے فاضل عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔
تفتیشی افسر محمد مبین نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ443 کے تحت درخواست دائر کی تھی اور حتمی چالان جمع کرانے کیلیے3 روز کی مہلت کی استدعا کی تھی،عدالت نے کہا کہ ملزمہ معصومہ کو بیگناہ قرار دینے کا اختیار سیشن عدالت کو ہے ۔