عید پر گھروں کی تزئین و سجاوٹ آرائشی اشیا اور فرنیچر کی فروخت بڑھ گئی
لکڑی کےفرنیچرکےمقابلےمیں آئرن کافرنیچرمقبول ہونےلگا،لوہے کی راڈ سے بنے صوفہ ، ٹیبل ، وغیرہ کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔
گھروں کی سجاوٹ کیلیے استعمال کیے جانیوالے خوبصورت پھول دکان میں رکھے ہوئے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
BARCELONA:
مہمان خانوں کی سجاوٹ بھی عید کی روایات کا ایک حصہ ہے شہر کے مختلف علاقوں میں فرنیچر فروخت کرنے والی دکانوں پر صوفہ سیٹ، ڈائننگ ٹیبل، کارنر ٹیبل سیٹ اور سجاوٹ کی دیگر اشیا کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دکانداروں کے مطابق عید پر زیادہ تر صوفہ سیٹ اور ڈائننگ ٹیبل اور کارنر ٹیبل سیٹ فروخت ہوتے ہیں، لکڑی کی قیمت اور مزدوری میں اضافے کے باعث لکڑی سے تیار کردہ فرنیچرز کی قیمت میں ایک سال کے دوران30 فیصد اضافہ ہوا ہے دوسری جانب آئرن پائپ سے تیار کردہ فرنیچر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے عید پر لکڑی کے فرنیچر کے مقابلے میں لوہے کی راڈ سے تیار شدہ فرنیچر کی فروخت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے آئرن سے تیار شدہ صوفہ سیٹ، ٹیبل سیٹ، ڈائننگ سیٹ کے ساتھ سنگھار میز، بیڈروم سیٹ زیادہ فروخت ہورہے ہیں،لوہے کا فرنیچر خریدنے والوں کے مطابق یہ وزن میں ہلکا اور پائیدار ہوتا ہے متوسط طبقے کے گھروں میں بھاری بھرکم لکڑی کے فرنیچر کی جگہ لوہے کا فرنیچر زیادہ موزوں ہوتا ہے۔
لوہے سے تیار فرنیچر میں دیمک لگنے کا بھی خطرہ نہیں ہوتا،لوہے کا فرنیچر کے ڈیزائن میں جدت کی وجہ سے آئرن کا بیڈ روم سیٹ زیادہ مقبول ہے سنگل بیڈ کی قیمت 7 سے 13ہزار روپے، ڈبل بیڈ کی قیمت 17سے 24 ہزار روپے ہے، لوہے کا صوفہ سیٹ15سے 18ہزار روپے، ٹیبل سیٹ 5 سے 7ہزار روپے، ڈائننگ ٹیبل9 سے 20 ہزار روپے تک فروخت ہورہا ہے، لکڑی اور فوم سے تیار 5 سیٹر اور7 سیٹر صوفہ سیٹ 18سے 32 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ریگزین کے مختلف رنگوں کے علاوہ کپڑے کے کشن والے صوفہ سیٹ کی بہترین ورائٹی عائشہ منزل، لیاقت آباد، پی ای سی ایچ ایس نرسری کے علاوہ آرام باغ کے بازاروں میں فروخت کی جارہی ہے، لوہے کا فرنیچر کریم آباد، عیسیٰ نگری اور نارتھ کراچی کے بازاروں میں فروخت کیا جارہا ہے،6 کرسیوں پر مشتمل چیپ بورڈ کے ٹاپ پر مشتمل ڈائننگ ٹیبل 25 ہزار سے 35ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے فرنیچر کے مختلف بازاروں میں سینٹر ٹیبل سیٹ کی بہترین ورائٹی متعارف کرائی گئی ہے۔