محمد حفیظ جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے باہر
آل راؤنڈر معمولی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں
ٹیم منیجمنٹ نےکوئی خطرہ مول لینے کے بجائے حفیظ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا، فوٹو: فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کارآل راؤنڈر محمد حفیظ انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف آج ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے۔
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق آل راؤنڈر معمولی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا، امید ہے کہ محمد حفیظ دوسرے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے ابھی پلیئنگ الیون میں شمولیت کیلیے کسی متبادل کا اعلان نہیں کیا، پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں رات 9بجے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مقابل ہوں گی۔