5 لاکھ سالانہ آمدن والوں پرٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی

خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں 29جولائی تک توسیع

خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں 29جولائی تک توسیع فوٹو: فائل

ایف بی آرنے 5 لاکھ روپے سالانہ اوراس سے زائد آمدنی رکھنے والے ٹیکس دہندگان کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے ،ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ری کنسیلیئشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کو لازمی قرار دیدیا ہے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔پیر کو ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے ایس آراو جاری کرکے تنخواہ دار طبقے کیخلاف انکم ٹیکس کا گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے اب سالانہ 5 لاکھ روپے آمدنی والوں پر بھی ہر سال ٹیکس گوشوارے جمع کرنے پر پابندی عائد کردی،۔ایس آر او کے مطابق سالانہ 5 لاکھ روپے آمدنی والوں کو انکم ٹیکس کیساتھ ساتھ ویلتھ گوشوارے بھی جمع کرانا ہونگے جبکہ گوشوارے وقت پر جمع نہ کرانیوالوں کو کم ازکم 20 ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ سالانہ آمدنی کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔




دریںاثناء ایف بی آر نے تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کیلیے ٹیکس پیریڈ جون 2013 کے سیلزٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 29 جولائی تک توسیع کردی جس کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجس میں بتایا گیاہے کہ یہ اقدام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے اٹھایا گیا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story