ضمنی انتخابات کیلیے پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی میں فامولا طے

5قومی اور 4صوبائی نشستوں میں سے ایک صوبائی سیٹ پر جماعت اسلامی اپنا امیدوار کھڑا کریگی

5قومی اور 4صوبائی نشستوں میں سے ایک صوبائی سیٹ پر جماعت اسلامی اپنا امیدوار کھڑا کریگی فوٹو: فائل

لاہور:
خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے لیے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں سٹیٹ ایڈجسٹمنٹ فامولا طے پاگیا ۔

5قومی اور 4صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے صرف ایک صوبائی سیٹ پر جماعت اسلامی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی ۔ پیر کو سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی اسرار اللہ کے مطابق خیبرپختونخوا ضمنی انتخابات کے لیے جماعت اسلامی اورتحریک انصاف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ۔




جماعت اسلامی صرف ایک صوبائی سیٹ پی کے 27 مردان پر اپنا امیدوارکھڑا کرے گی دیگرنشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ دونوں جماعتیں انتخابات میں ایک دوسرے کی حمایت کریں گے۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث جماعت اسلامی کے امیدوار پی کے 27 مردان کے علاوہ باقی تمام نشستوں سے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے ۔
Load Next Story