دوست ممالک سے انویسٹرز پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے آرہے ہیں رزاق داؤد

سب سے اچھی سرمایہ کاری وہ ہوگی جو یہاں مال بنائے اور پھر منظم انداز میں برآمد بھی کرے

سندھ حکومت نے کاروبار آسان کرنے کے طریقے سے متعلق بہترین اندازمیں کام کیا ہے

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری رزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت اگلے 6 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔


پاکستان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک سے انویسٹرز بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں۔ جمعے کو اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران رزاق داؤد نے کہا کہ تجارتی خسارہ کم ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بھی دباؤ کم ہوگا۔

سعودی عرب گوادر میں بڑی ریفائنری لگانے آرہا ہے اورمتحدہ عرب امارات بھی پاکستان میں ریفائنری لگائے گا، سعودی عرب سے بڑی سرمایہ کاری آنے والی ہے جبکہ دیگرمختلف ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ پاکستان کو ابھی سرمایہ کاری چاہیے۔
Load Next Story