مالیاتی منصوبہ بندی سندھ حکومت کی ورلڈ بینک کے ماہرین سے مشاورت

میڈیم ٹرم فسکل فریم ورک شروع کرنے کا مقصد صوبے کی مالیاتی منصوبہ بندی کو مستحکم بنانا ہے

میڈیم ٹرم فسکل فریم ورک شروع کرنے کا مقصد صوبے کی مالیاتی منصوبہ بندی کو مستحکم بنانا ہے فوٹو: فائل

مالیاتی منصوبہ بندی اور وسائل کے بہتر استعمال کیلیے سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے ماہرین سے مشاورت کی ہے۔


حکومت سندھ نے ورلڈ بینک کے تعاون سے میڈیم ٹرم فسکل فریک ورک (ایم ٹی ایف ایف ) اور فسکل ریسپانسیبلیٹی اینڈ ڈیبٹ مینجمنٹ لیجسلیشن (ایف آر ڈی ایم ایل ) ترتیب دینے کی تیاری شروع کردی۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے ورلڈ بینک کے ماہرین اور محکمہ خزانہ کی ٹیم کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ ورلڈبینک کی نمائندگی ماہر اقتصادیات ماہ وش اشرف، فرنا نڈوبلنکو، کنسلٹنٹ ایریل میلامڈ جبکہ محکمہ خزانہ کی 5 رکنی ٹیم کی سربراہی سیکریٹری خزانہ نجم شاہ نے کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میڈیم ٹرم فسکل فریم ورک (ایم ٹی ایف ایف ) کو شروع کرنے کا مقصد سندھ کی مالیاتی منصوبہ بندی کو مستحکم بنانا ہے اور اس سے بجٹ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی اور وسائل کو بہتر طریقے سے مختص کیا جا سکے گا۔ فسکل ریسپانسیبلیٹی اینڈ ڈیبٹ مینجمنٹ لیجسلیشن مالی پالیسی کو اپنانے سے اس کی ساکھ اور امکانات میں اضافہ ہوگا۔ ورلڈ بینک کے ماہرین اقتصادیات نے بتایاکہ ایم ٹی ایف ایف مالیاتی منصوبہ بندی کے لیے ایک ایسا آلہ ہے جس سے وسائل کو بہتر طریقے سے مختص کیا جاسکے گا اور یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے ملٹی ایئر فریم ورک کے تحت سرکاری وسائل مختص کرنے کے ساتھ پالیسی کو اس میں ضم بھی کیا جا سکے گا۔ سیکریٹری فنانس نجم شاہ نے کہاکہ ایم ٹی ایف ایف کے ذریعے وسائل کی دستیابی، اخراجات کی ضروریات، وسائل مختص اور درمیانی مدت کی پالیسیوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
Load Next Story