نیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق لیاقت بلوچ اور پروفیسر ابراہیم کے نام تجویز

، چیف الیکشن کمشنراسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ 21 مارچ کونئے امیر کا اعلان کریں گے۔

، چیف الیکشن کمشنراسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ 21 مارچ کونئے امیر کا اعلان کریں گے۔ فوٹوفائل

جماعت اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق کی امارت کی مدت 8 اپریل کومکمل ہو رہی ہے۔


جماعت اسلامی نے نئے امیرکے انتخاب کیلیے ملک بھرمیں موجود جماعت اسلامی کے ارکان کو خفیہ بیلٹ پیپر جاری کردیے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ نے نئے امیر کیلیے سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ اور پروفیسر محمد ابراہیم کے نام تجویز کیے ہیں۔

ارکان کو اجازت ہے کہ وہ تجویز کردہ ناموں کے علاوہ بھی ووٹ دے سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنراسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ 21 مارچ کونئے امیر کا اعلان کریں گے۔
Load Next Story