امریکی ناقابل اعتماد اورغیرمنطقی ہیںآیت اللہ خامنہ ای

برتاؤمیںبھی سچے نہیں،ان سے مذاکرات کے بارے میںپرامیدنہیں، ایرانی سپریم لیڈر

انتخابات میں بھرپورعوامی موجودگی کے اثرات آہستہ آہستہ سامنے آئیں گے. فوٹو: رائٹرز

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ امریکی ناقابل اعتماداور غیرمنطقی ہیں اوربرتاؤ میں سچے نہیں ہیں، میں امریکاکے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں پرامیدنہیں۔

ایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئی سپریم لیڈرکا کہناتھا کہ اگرچہ میں نے گزشتہ برسوںمیں خاص موضوعات جیسے عراق کے بارے میں مذاکرات کو منع نہیں کیا تھاتاہم گزشتہ چندماہ کے دوران امریکی حکام کی جانب سے اپنائی گئی پالیسی نے دوبارہ ان کے متعلق پرامید نہ ہونے کی ضرورت کی تصدیق کی ہے۔




انھوں نے کہاکہ ہم ہمیشہ دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے روابط کے حامی رہے ہیں لیکن اہم بات، مخالف فریق کی شناخت اوراس کے مقاصد کو سمجھناہے بصورت دیگرنقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔انتخابات میں بھرپورعوامی موجودگی کے اثرات جلدسامنے آئیں گے۔
Load Next Story