آسٹریلیا میں ریکارڈ توڑ گرمی
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں تارکول سے بنی ہوئی سڑکیں پگھل گئیں
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں تارکول سے بنی ہوئی سڑکیں پگھل گئیں (فوٹو: فائل)
جنوری 2019ء کا مہینہ براعظم آسٹریلیا میں گرم ترین مہینہ ثابت ہوا دوسری طرف امریکا اور کینیڈا میں تاریخ کا سرد ترین موسم آ گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ٹھٹھر کے مر گئے۔
روس کے علاوہ یورپ کے بیشتر ملک بھی سرد جہنم کی تصویر ہیں۔ اس کے برعکس نصف کرۂ ارض کے دوسری جانب ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا گرمی سے جھلس سا گیا۔ زیادہ شدید گرمی کی وجہ سے کئی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ جنگل کی آگ سے جہاں پیڑ پودوں کے ساتھ جنگلی حیات بھی جل بھن جاتی ہیں۔ بالخصوص آسٹریلیا کے آگ زدہ جنگلوں میں کسی جلے ہوئے درخت کے ساتھ کوئلہ بنے ہوئے کینگرو کی لاش کا نظر آنا بھی معمول کا حصہ ہے۔
آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اپنی ریکارڈ گرمی کے ساتھ ساتھ دوسرے کرۂ ارض میں ریکارڈ سردی کا ذکر بھی کیا ہے۔ آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ پورے براعظم میں درجہ حرارت اوسطاً 36 درجہ سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ ریکارڈ کے مطابق صرف 2013ء اور 2005ء، 2018ء سے زیادہ گرم سال تھے۔
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں تارکول سے بنی ہوئی سڑکیں پگھل گئی ہیں اور ان سڑکوں کے اوپر بجری ڈالنے کی ضرورت آن پڑی ہے۔ ساؤتھ ویلز کے علاقے میں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں چمگادڑیں جو درختوں سے الٹی لٹکی رہتی ہیں مرکر زمین پر گرتی رہیں۔
حکام کا خیال ہے کہ اس آفت سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ آسمان سے خوب بارش برسے اور کسی طریقے سے اتنی سخت گرمی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ کا درجہ حرارت 46.6 درجہ سینٹی گریڈ یا 115.9 درجے فارن ہیٹ سے تجاوز کر گیا۔