ڈومیسٹک کرکٹ تبدیلیوں پرجمعرات کوتبادلہ خیال
گورننگ بورڈ کا اجلاس لاہور میں طلب، ایم ڈی وسیم خان بھی شریک ہوں گے
پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریوں سے بھی ارکان کواپ ڈیٹ کیاجائے گا فوٹو: فائل
پی سی بی گورننگ بورڈ کااجلاس جمعرات کو لاہور میں طلب کر لیا گیااس موقع پر ڈومیسٹک کرکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی میٹنگ میں شریک ہوکر معاملات سے آگاہی حاصل کریں گے، رواں ماہ شروع ہونے والی پی ایس ایل فورکی تیاریوں سے بھی ارکان کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس7 فروری کو لاہور میں چیئرمین احسان مانی کی زیرصدارت منعقد ہوگا، مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی اس میں شرکت کریں گے وہ اجلاس سے ایک روز قبل قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہوں گے،ایجنڈے میں سب سے اہم بات ڈومیسٹک کرکٹ میں مجوزہ تبدیلیاں ہیں۔
بورڈ کے سرپرست اعلیٰ سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ڈپارٹمنٹل کرکٹ کیخلاف ہیں، احسان مانی بھی ان کے ہمنوا نظر آتے ہیں، اگلے سیزن میں ڈرامائی تبدیلیاں دیکھنے میں آنے کا امکان ہے، البتہ سابق کھلاڑیوں سمیت کرکٹ کے حلقے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں،اس حوالے سے پی سی بی نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی زیرسربراہی ڈومیسٹک ٹاسک فورس قائم کی جو گورننگ بورڈ کو پیش رفت سے آگاہ کرے گی،گزشتہ اجلاس میں بھی پریزنٹیشن دی گئی جس کے بعد تجاویز پر کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی تھی۔
اب وسیم خان سے بھی ان پر رائے لی جائے گی۔ جمعرات کی میٹنگ میں گورننگ بورڈ ارکان کو پی ایس ایل فور کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا، یاد رہے کہ مقابلوں کا 14 فروری کو لاہور میں آغاز ہو رہا ہے، فائنل17 مارچ کو کراچی میں ہونا ہے تاہم اب تک نیشنل اسٹیڈیم مکمل تیار نہیں ہو سکا، اس حوالے سے بھی گورننگ کونسل کو آگاہ کیا جائے گا۔