تعلیمی خدمات کا اعتراف سعدیہ راشد کو جاپان کا اعلیٰ ایوارڈ دیا گیا

جاپانی حکومت کی جانب سے چیئرپرسن ہمدرد پاکستان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف

سعدیہ راشد کو جاپانی قونصلیٹ جنرل ایوارڈ دے رہے ہیں ،اس موقع پر دیگرمہمان بھی موجود ہیں

شہنشاہ اور جاپانی حکومت نے جاپان اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو استوار کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن سعدیہ راشد کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انھیں جاپان کے اعلیٰ سول ایوارڈ '' دی آرڈر آف رائزنگ سن، گولڈ ریز وِد نیک ربن'' سے نوازا ہے۔


یہ ایوارڈ کراچی میں متعین جاپان کے قونصل جنرل مسٹر توشی کازو آئی سو مورا نے جاپانی قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب میں سعدیہ راشد کو دیا، یہ ایوارڈ غیرملکی اہم شخصیات کوان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے قونصل جنرل مسٹر توشی کازو آئی سومورا نے سعدیہ راشد کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جاپان اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا آغاز سابق گورنر سندھ شہید حکیم محمد سعید نے کیا اور اپنی بیٹی سعدیہ راشد کو بھی جاپانی کلچر سے روشناس کرایا، انھوں نے کہا کہ سعدیہ راشد اپنے والد محترم کی اس میراث کو بخوبی لے کر چل رہی ہیں۔

تقریب میں ہمدرد پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او اْسامہ قریشی ،ڈاکٹر نوید الظفر، سینئر متولی، فاطمہ منیر احمد، متولیہ، ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سید شبیب الحسن ،ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل فرخ امداد، ہمدرد یونیورسٹی اسپتال کے سربراہ بریگیڈیر (ر) ریاض الحق، ہمدردکے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، سابق سینیٹر عبدالحسیب خان اور دیگر مہمانان گرامی نے بھی شرکت کی۔
Load Next Story