ایک مقام پر100 وکٹیں بولٹ نے وقاریونس سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا
ٹرینٹ بولٹ نے کسی ایک مقام پر کم میچز میں سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ قبضے میں کرلیا۔
ٹرینٹ بولٹ نے کسی ایک مقام پر کم میچز میں سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ قبضے میں کرلیا۔ فوٹوفائل
بھارت سے چوتھے ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ نے کسی ایک مقام پر کم میچز میں سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ قبضے میں کرلیا۔
اس معاملے میں انھوں نے سابق پاکستانی پیسر وقار یونس کو پیچھے چھوڑدیا، وہ اس سے قبل یواے ای میں 53 ون ڈے میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرکے نمایاں ترین تھے، گلین میک گرا اور بریٹ لی نے آسٹریلیا میں 56،56 میچز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، شان پولاک نے 60 میچز جنوبی افریقہ میں کھیل کر 100وکٹیں مکمل کیں، وسیم اکرم نے بھی یواے ای میں 62 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔