ایس ایم سائنس کالج کی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو حوالگی معطل
کالج کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے پر حوالگی کے فیصلے کو معطل کردیا گیا
نوٹیفکیشن پر عملدرآمد ایس ایم سائنس کالج کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونے کے سبب معطل کیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
صوبائی محکمہ تعلیم نے عدالتی حکم عدولی کے خوف سے ایس ایم سائنس کالج کو سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے حوالے کیے جانے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن پر عملدرآمد ایس ایم سائنس کالج کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونے کے سبب معطل کیا گیا ہے اوراس حوالے سے عدالتی فیصلے تک ایس ایم سائنس کالج کی سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کومنتقلی روک دی گئی ہے جبکہ ایس ایم سائنس کالج میں انٹرسال اول کے داخلے مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت معمول کے مطابق دیے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،اس حوالے سے ایک اجلاس منگل کوصوبائی ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کے علاوہ دیگرافسران اور لیگل ایڈوائزر بھی موجود تھے ۔
اجلاس میں شریک ایک رکن نے ''ایکسپریس''کوبتایا کہ ایس ایم سائنس کالج کی سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کومنتقلی کے حکم نامے پرعملدرآمد کی معطلی کے نوٹیفکیشن کا اجرا آج متوقع ہے تاہم ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات کافیصلہ کیاگیاہے کہ عدالتی احکامات کو مدنظررکھتے ہوئے فی الحال ایس ایم سائنس کالج کوسندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے حوالے نہ کیاجائے اوراس میں معمول کے مطابق مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت انٹرسال اول کے داخلے دیے جائیں۔
یاد رہے کہ حکومت سندھ نے پانچ روزقبل اچانک ایس ایم سائنس کالج کوکالج کے ''سیکشن بجٹ''کے ساتھ سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے حوالے کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا اور کالج کے اساتذہ وملازمین کواس بات کا آپشن دیاتھا کہ اگروہ کالج میں رہنا چاہتے ہیں تووہ سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کی فیکلٹی کی حیثیت سے کام کریں گے تاہم اگروہ چاہیں توکسی دوسرے کالج میں اپناتبادلہ کرواسکتے ہیں۔