موٹرسائیکل پارکنگ فیس5اور گاڑی کی20روپے مقرر شہری زائد رقم ادا نہ کریں ایڈمنسٹریٹر

شہرمیں43 مقامات پرچارجڈپارکنگ سائٹس بنادی گئیں،عملہ مقررکردہ فیس سےزائدرقم وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے.

بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے تجاو زات کیخلاف شروع کی جانے والی مہم کے دوران حیدری مارکیٹ سے پتھارے اٹھا کر لے جائے جارہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سید رضا عباس رضوی کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان میں کراچی کے مختلف مقامات پر چارجڈ پارکنگ میں شہریوں کی شکایت کے ازالے کیلیے فوری کارروائی کریں اور محکمے کے افسران مقررہ مقامات پر جاکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاڑیاں پارک کرنے والے شہریوں سے مقرر کردہ فیس ہی وصول کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت شہر میں صرف 43 مقامات پر چارجڈ پارکنگ سائٹس بنائی گئی ہیں لہٰذا شہری گاڑیاں صرف مقررہ مقامات پر پارک کریں اور پارکنگ رسیدوں پر درج فیس سے زیادہ ہرگز ادا نہ کریں محکمہ چارجڈ پارکنگ کی جانب سے موٹر سائیکل کے لیے 5 روپے جبکہ گاڑیوں کیلیے20 روپے پارکنگ فیس مقرر کی گئی ہے اگر پارکنگ عملہ مقرر کردہ فیس سے زائد وصول کرے تو متعلقہ محکمے کے افسران یا فون نمبر 99230819 پر اپنی شکایت کا اندراج کرائیں،انھوں نے کہا کہ عید کی آمد پر صدر، طارق روڈ، کلفٹن، ناظم آباد، زیب النسا اسٹریٹ، ملیر، لانڈھی، بہادرآباد، شہید ملت روڈ، لیاقت آباد، کریم آباد، حیدری اور دیگر علاقوں میں گاڑیوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے پارکنگ منظم انداز میں نہ کی گئی تو ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی۔

لہٰذا ان علاقوں میں ٹریفک پولیس کیساتھ سٹی وارڈنز کو بھی تعینات کیا گیا ہے، متعلقہ محکمہ،افسران اور عملہ اس بات کا خیال رکھے کہ شہریوں سے کسی بھی صورت مقرر کردہ فیس سے زائد رقم وصول نہیں کی جائے،شہری چارجڈ پارکنگ کے عملے سے تعاون کرتے ہوئے پارکنگ کے مقام پر گاڑیاں پارک کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل واقع نہ ہو ،بلدیہ عظمیٰ کے تحت شہر میں چارجڈ پارکنگ کے حامل مقامات میں حیدری مارکیٹ پارکنگ لاٹ، ناہید اینڈ چیز سپر اسٹورز، سند باد، ہل پارک، زو، ایمپریس مارکیٹ، سرینا موبائل مال، ساسی آرکیڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی آفس حیدری، مینا بازار کریم آباد، شہید طیب احمد روڈ فلائی اوور سے عثمان میموریل اسپتال کے دونوں جانب، بیچ پارک پارکنگ، فاریہ موبائل اینڈ رضا موبائل مال، کے ڈی اے مارکیٹ گلشن،




انار کلی واٹر پمپ بشمول کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز شیر علی تالپور روڈ فیڈرل بی ایریا، کرسٹل کورٹ، کلفٹن سینٹر، طارق روڈ، بہادرآباد میکڈونلڈ، پیراڈائز سینٹر، باغ ابن قاسم اور پاک ٹاور،شاہراہ قائدین فلائی اوور کے دونوں جانب، کار ساز فلائی اوور اور کار ساز فلائی اوور سے شاہراہ قائدین فلائی اوور، سوک سینٹر کے اطراف بشمول کے بی سی اے کلب، ڈی سی ایسٹ آفس بالمقابل مشرق سینٹر، صائمہ پاری مال ناظم آباد، ہوٹل میٹروپول کے اطراف، چیز اسٹور کلفٹن بشمول بیچ ویو پارک کلفٹن، گلاس ٹاور، بوٹ بیسن، لیاقت آباد سپر مارکیٹ، ڈولمین مال نارتھ ناظم آباد بلاک B ،

ڈپٹی کمشنر آفس ضلع وسطیٰ،ناظم آباد بلاک A بشمول چیز؍مارکس ڈپارٹمنٹل اسٹور، پیزا ہٹ، دلپسند سوئیٹس، ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ، ہائپر اسٹار؍ڈولمین مال کلفٹن، کلفٹن دو تلوار، گل پلازہ، سندھی مسلم چورنگی، ریڈیو پاکستان، ریمبو سینٹر صدر، نادرا آفس لانڈھی ساڑھے 3 ، موبائل مارکیٹ کورنگی 4 ، بابر مارکیٹ لانڈھی نمبر 3 ، اولڈ سٹی ایریا کے علاقے حسرت موہانی روڈ، اولڈ کوئنز روڈ، تالپور روڈ، الطاف حسین روڈ، صدر عبداللہ ہارون روڈ زیب النسا اسٹریٹ، امتیاز سپر اسٹور پارکنگ لاٹ اور سروس روڈناظم آباد نمبر 7 شامل ہیں۔
Load Next Story