ریما کو امریکا میں مزید مشاعروں کی نظامت مل گئی
ادب سے لگاؤ پر پیشکش کی گئی،یہ میرے لیے اعزازکی بات ہے،اداکارہ
ادب سے لگاؤ پر پیشکش کی گئی،یہ میرے لیے اعزازکی بات ہے،اداکارہ۔ فوٹو: ساجد وسیم/فائل
امریکا میں اردوادب کے فروغ کے لیے منعقدہ مشاعرے کے منتظمین نے اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان کی صاف ستھری، شستہ زبان میں نظامت اوراردوادب سے گہری وابستگی کو سراہتے ہوئے انھیں آئندہ بھی نظامت کے فرائض انجام دینے کی ذمے داری سونپ دی ہے۔
گزشتہ دنوں امریکا میں ہونیوالے مشاعرے میں شمالی امریکا کے معروف شاعروںنے شرکت کی جب کہ اس کی صدارت کرنے کے لیے خاص طورپرممبئی سے ندافاضلی اورخوشبیرسنگھ شاد کومدعو کیا گیاتھا۔ واضح رہے کہ اس موقع پرنظامت رئیس وارثی اورریماخان نے کی تھی۔
منتظمین ڈاکٹرسلمان ظفر، ڈاکٹرعبدالرحمان نے آئندہ بھی اپنے مشاعروں میں نظامت کے فرائض انجام دینے کے لیے ریما خان کو منتخب کرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں ریما خان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اردو ادب کے فروغ کیلیے امریکا میں بسنے والی معروف ادبی شخصیات نے مجھے اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا ہے بلکہ اردوادب سے میرے لگاؤ کودیکھتے ہوئے انھوںنے مجھے اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہش بھی ظاہرکی ہے۔