واٹربورڈ کی حساس اور قیمتی اراضی پر لینڈ مافیا قبضہ کرنے لگا مزاحمت پر کارروائی ناکام
گڈاپ میں جھنجرگوٹھ اوراین ای کے پمپنگ اسٹیشن کی5ایکڑاراضی پرلینڈمافیانے قبضہ کرکے متعددمکانات کی تعمیر ات شروع کردی
فراہمی آب کی مختص جگہ پرقبضہ،ایس تھری اورکے فورمنصوبے متاثرہونیکاخدشہ،جعلی کاغذات بناکرمکانات اوردکانوںکی تعمیر جاری فوٹو: فائل
ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی حساس قیمتی اراضی پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے غیرقانونی تعمیرات شروع کردیں واٹر بورڈ حکام کی جانب سے متعلقہ اداروں کو کئی بار مکتوب ارسال کیے گئے، واٹر بورڈ نے اراضی واگزار کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت پر کارروائی نہیں ہوسکی لینڈ مافیا کے خلا ف کوئی کارروائی نہ ہونے سے واٹر بورڈ کی قیمتی اراضی پر قبضہ ہورہا ہے۔
ذرا ئع کے مطابق این ای کے پمپنگ اسٹیشن کے قریب بڑے پیما نے پر قبضہ مافیا نے تعمیرات شروع کردی ہیں متعدد مکانا ت تعمیر کیے جارہے ہیں ذرا ئع کے مطابق گڈاپ میں جھنجرگوٹھ اور این ای کے پمپنگ اسٹیشن کی 5 ایکڑ اراضی پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے تعمیر ات شروع کر دی واٹر بورڈ حکام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملیر کو درخو است دے دی کہ واٹر بورڈ کی انتہا ئی حساس مقام پر غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں اگر فو ری طور واگزار نہ کر ایا گیا تو ایس تھری اور کے فور کے ذریعے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔
کراچی میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوجائے گا، واٹر بورڈ حکام اور پولیس کا عملہ اراضی ٰ واگزار کرانے پہنچا تو لینڈ مافیا کی مزاحمت پر عملہ واپس آگیا، ذرائع کے مطابق گڈاپ میں این ای کے اولڈ پمپنگ اسٹیشن پر کئی سال سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جس پر کئی بار کارروائی کی گئی لیکن مسلح لینڈ مافیا کے کا رندوں کی جانب سے بھرپور مزاحمت کے باعث زمین واگزار نہیں کرائی جاسکی، واٹر بورڈ حکام نے گزشتہ سال 30 اگست کو ڈپٹی کمشنر ملیر کو آ خری بار درخو است دی تھی کہ واٹر بورڈ کی اراضی کو واگزار کرایا جائے اس سے قبل 2009 اور 2012 میں بھی واٹر بورڈ کی جانب سے کوشش کی گئی تھی کہ زمین واگزا ر کرائی جاسکے لیکن واٹر بورڈ ہر بار ناکام رہا، لینڈ مافیا نے واٹربو رڈ کی حساس اراضی کے جعلی کاغذات بنالیے ہیں۔
این ای کے کی اراضی پر جعلی کاغذات کے ذریعے چار دیواری کھینج کر پختہ دیواریں، مکانات، دکا نیں تعمیر کی جارہی ہیں، پمپنگ اسٹیشن کے انفراسٹرکچر ،ریزروائر اور فلٹر پلانٹ کی جگہ پر قبضہ کیا جارہا ہے این ای کے فلٹر پلانٹ میں فراہمی آب کے لیے مختص جگہ پر پر قبضہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایس تھری اور کے فو رجیسے منصوبے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے واٹر بورڈ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ ریونیو کو خط ارسال کردیے ہیں واٹربورڈ کی جانب سے متعلقہ تھانے میں ایف آ ئی آر درج کرادی گئی ہے لیکن اس کے باوجود لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کی حساس تنصیبات پر غیرقانونی تعمیرات واٹر بورڈ کے سینئر افسر جمیل ا نصاری اور اعظم جوکھیو کی مدد سے کی جا رہی ہے۔