صحابہؓ کے مزار ات پر حملوں کیخلاف جمعہ کویوم احتجاج ہوگا
مذہبی و دینی جماعتوں کے تحت احتجاجی مظاہروں کا انعقاد ،اجلاسوں میں واقعے کی مذمت.
مذہبی و دینی جماعتوں کے تحت احتجاجی مظاہروں کا انعقاد ،اجلاسوں میں واقعے کی مذمت. فوٹو: اے ایف پی
مذہبی جماعتوں نے بی بی زینبؓ اور حضرت خالد بن ولیدؓ کے مزارات پر حملوں کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔
جمعیت علما پاکستان، جماعت اہلسنت، نظام مصطفی پارٹی، مرکزی جے یو پی، اہلسنت و الجماعت و دیگر جماعتوں کے تحت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، آئمہ و خطبا مساجد میں مذمتی قراردادیں منظور کرائیں گے،منگل کو مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے تحت شام میں نواسی رسول حضرت زینبؓ اور صحابی رسول خالد بن ولیدؓ کے مزارات پر حملوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے سے علامہ اعجاز بہشتی نے خطاب میں کہا کہ نواسی رسول ؐکے مزار کی بے حرمتی پر امت مسلمہ کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔
جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر مولانا ابرار احمد رحمانی نے احتجاجی اجلاس سے خطاب میں شام میں میں سیدہ بی بی زینب ؓ اور صحابی رسول خالد بن ولید ؓ کے مزارات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانان اسلام کے سینوں پر ضربِ کاری اور انسانی تاریخ کے المیے کی بدترین مثال قرار دیا ہے ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے حضرت بی بی زینب ؓ اور حضرت خالد بن ولیدؓ کے مزارات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحے کو فرقہ وارانہ و مذہبی ہم آہنگی کو ختم کرنے کی سازش قراردیا ہے۔
اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ شام میں حضرت خالد بن ولیدؓ اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزارات پر حملے قابل مذمت ہیں، جمعیت علما پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے شام میں حضرت بی بی زینبؓ اور حضرت خالد بن ولیدؓ اور حضر ت حجربن عدیؓ کے مزارات کو نقصان پہنچانے اور مساجدکو شہید کرنے کے واقعات کے خلاف جمعہ کو یوم تحفظ مزارات منانے کا اعلان کیا ہے۔