اوم پوری نے ہالی ووڈ فلموں میں بھی فن کا لوہا منوایا

1950 میں انبالہ میں پیدا ہوئے،فلم ’’گاندھی‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا

1950 میں انبالہ میں پیدا ہوئے،فلم ’’گاندھی‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ انڈسٹری میں یوں تو بے شمار ایسے اداکار ہیں کہ جنھوں نے غیر ملکی فلموں اور خاص طور ہالی ووڈ کی فلموں میں اپنی ادکاری سے اپنے فن کا لوہا منوایا۔

لیکن ان فنکاروں میںایک نام ایسا بھی ہے کہ جنھوں نے انٹرنیشنل اداکار کے طور پر شہرت حاصل کی وہ ایک بہترین اداکار کے طور پر بے حد مقبول ہیں،انھیںآرٹ اور کمرشل فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل رہی ہے۔ اوم پوری ایک نیچرل اداکار کی وجہ سے فلم پروڈیوسرز کی اولین پسند رہے ہیں۔ 18اکتوبر 1950 کو انبالہ میں پیدا ہونے والے اوم پوری کا اصل نام اوم راجیش پوری ہے،انھوں نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا سے تربیت حاصل کی اور ڈگری لی، ان کی پہلی مراٹھی زبان میں بننے والی فلم ''گھشی رام کوتوال'' تھی جو1976میں نمائش کے لیے پیش کی گئی،انھوں نے امریش پوری، سمیتا پاٹیل، نصیر الدین شاہ، شبانہ اعظمیٰ کے ساتھ بہت سی آرٹ فلموں میں کام کیا ۔

1982میں ان کی فلم'' گاندھی'' سپر ہٹ ہوئی،اس فلم نے انھیںشہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ ان کی فلموں میںماچس، گنپت، ہھیرا پھیری،غدر ، آوارہ پاگل دیوانہ، مقبول، رنگ دے بسنتی، ڈاں ون، لندن ریپ،ایکشن ری پلے،قربان،اگنی پتھ، آن، گھائل، چکر ویو، چار دن کی چاندنی،دبنگ قابل ذکر ہیں۔ اوم پوری نے بہت سے فلموں مین کامیڈی رول بھی کیے جو بے حد پسند کیے گئے ان میںجانے بھی دو یار، چاچی 420،چور مچائے شور، ہھیرا پھیری، میرے باپ پہلے آپ، سنگھ از کنگ، ڈسکو ڈانسرکو پسند کیا گیا۔




انھوں نے برٹش اور امریکن فلموں میں بھی کام کیا، 1977میں اوم پوری کی فلم ''مائی سن دی فنائٹ''، ہوسٹ اینڈ دی ڈارکنس،سٹی آف جائیف، 2007 میں جنرل ضیاء پر بننے والی فلم چارلی ولسن وار، انھوں نے ٹام ہینگز اور جولیا رابرٹ کے ساتھ بھی فلموں میں کام کیا،اوم پوری نے تھیٹر میں بہت زیادہ کام کیا، ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاجب کہ ٹیلی ویژن کے بھی متعدد ڈراموں میں انھوں نے کردار ادا کیے ٹیلی وژن کا پران کا ایک ڈرامہ ''کاکا جی کہیں''1988میں ایک کامیاب سیریل تھی جس میں انھوں نے مختلف سیاست دانوں کی پیروڈی کی تھی۔

یہ ان کا یاد گارسیریل تھا،,2005,2004اوم پوری نے سونی انٹرٹینمنٹ کی سیریز'' آہٹ'' کی چند اقساط میں کام کیا2010میں اوم پوری نے فلم'' ہینگ مین'' میں کام کیا 2011میں ان کی ادکار شاہ رخ کے ساتھ فلم'' ڈان ٹو'' نے زبردست کامیابی حاصل کی،1993اوم پوری کی شادی نندیتا پوری سے ہوئی ان کا ایک بیٹا ہے،سلور اسکرین پر اوم پوری کانام ایک بہترین ادکار کے طور پر لیا جاتا ہے انھیں جو عزت اور شہرت حاصل ہے وہ بولی ووڈ میں بہت کم فنکاروں کو ملی ہے وہ کسی کردار کو ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اوم پوری کا کہنا ہے کہ میں آج بھی ایسے کرداروں کی تلاش میں ہوں جو مجھے فلمی کیئریر کو مزید بہتر بنا دے ۔
Load Next Story