کراچی چیمبر منیجنگ کمیٹی تمام بی ایم جی امیدوار کامیاب
عامرعبداللہ ذکی، محمد ادریس، حاجی آصف، حسن شیخ وہرہ، آغاشہاب، محمد علی ودیگر شامل
نئے عہدیداروں کا انتخاب 28 ستمبر کو ہوگا، سراج قاسم تیلی کا بزنس کمیونٹی سے اظہار تشکر۔ فوٹو فائل
بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے نامزد تمام امیدوار کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجنگ کمیٹی برائے 2013-14 کے لیے بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
بزنس مین گروپ کے 15 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے جومدمقابل نامزدگیاں داخل نہ ہونے کی وجہ سے تمام امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، بی ایم جی کے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں محمد ادریس، عامر عبداللہ ذکی، حاجی آصف، حسن شیخ وہرہ، عمران عبدالعزیز، آغا شہاب احمد خان، محمد علی، نوید فاروقی، محمد لاکھانی، پرویز اشفاق دوا والا، قمر رضا شوکت، شیخ محمد ارمان حسین، آصف نثار، جمال رشید اور شہزادہ ناصر مقبول کے نام شامل ہیں، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے عہدیداروں کے انتخابات برائے سال 2013-14 چیمبر میں 28 ستمبر 2013کو منعقد ہوں گے۔
اس موقع پر بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزنس اینڈ انڈسٹریل کمیونٹی نے ایک مرتبہ پھر بزنس مین گروپ پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے لیے وہ اس کے ممنون ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے بزنس مین گروپ گزشتہ 16 سال سے تمام الیکشن بغیر کسی نشست کو ہارے ہوئے جیت رہا ہے اور اس عرصے میں یہ ساتویں کامیابی ہے جس میں تمام امیدوار کراچی چیمبر کی منیجنگ کمیٹی کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ 16 سالہ کامیابی بزنس مین گروپ کی پبلک سروس کا اعتراف ہے اوراس بات کی تائید ہے کہ بزنس اینڈ انڈسٹریل کمیونٹی کی غالب اکثریت بزنس مین گروپ کی پالیسوں کی تصدیق کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ بی ایم جینز بزنس اینڈ انڈسٹریل کمیونٹی کی بہبودکے لیے بے غرض ہو کر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم جی کے نو منتخب نمائندے تاجرو وصنعتکار برادری کی بہبود و ترقی کے لیے تمام کوششیں کریں گے اور پبلک سروس جو بی ایم جی کا motto بھی ہے مزید بڑھائیں گے۔