جامعہ کراچی ایم ایس پی ایچ ڈی داخلے سال میں2بار دینے کی تجویز
رجحان ٹیسٹ خود لینے کے بجائے بند کرنے پر غور،این ٹی ایس پاس امیدواروں کو براہ راست داخلہ مل سکے گا.
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کی زیر صدارت بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے اجلاس میں آج تجاویز پر غور ہوگا فوٹو: فائل
KARACHI:
جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے ایم ایس،پی ایچ ڈی کے داخلے سال میں دوباردینے کی تجویزسامنے آئی ہے۔
جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ ایم ایس کے داخلوں کے لیے رجحان ٹیسٹ خود لینے کے بجائے این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدواروں کوبراہ راست داخلے دینے پرغورکررہی ہے مذکوہ تجاویزکے سلسلے میں یونیورسٹی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کااجلاس آج جمعرات کو طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹرمحمد قیصرکریں گے۔
ایم ایس،پی ایچ ڈی کی داخلہ پالیسی کی تبدیلی آج ہونے والے اجلاس میںاضافی ایجنڈے کے طورپرپیش کی جائے گی،جس کی منظوری کی صورت میں اسے جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیاجائے گا ،جامعہ کراچی کے ایک افسرکے مطابق انتظامیہ اس بات پرغورکررہی ہے کہ ایم ایس، پی ایچ ڈی کے داخلے تعلیمی سال میں دوبار دیے جائیں اور سال میں دو سیشنزشروع کیے جائیں۔
آج بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے اجلاس میں غور ہوگا کہ ایم ایس، پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لیے ڈپاٹمنٹل ریسرچ کمیٹیز (ڈی آر سی) کو ختم کرکے داخلوں کے سلسلے میں انٹرویو کا سلسلہ بند کردیاجائے،ایم ایس، پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے رجحان ٹیسٹ بند کرکے امیدواروں سے کہاجائے کہ وہ متعلقہ مضامین میں این ٹی ایس پاس کے مارک شیٹس درخواست فارم کے ساتھ جمع کرائیں میرٹ میں اوپر ہونے والے طلبہ کوداخلے دیے جائیں گے۔