سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا بھتیجا کرپشن کیس میں گرفتار
احتساب عدالت نے احسان سیال کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب سکھر کے حوالے کردیا
احتساب عدالت نے احسان سیال کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب سکھر کے حوالے کردیا فوٹو:فائل
احتساب عدالت کے منتظم جج نے سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھتیجے احسان سیال کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب سکھر کے حوالے کردیا۔
کراچی کی احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو کرپشن سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھتیجے احسان سیال کو عدالت میں پیش کیا۔
نیب نے بتایا کہ ملزم کے خلاف بلدیاتی حکومت کے فنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کو سکھر کی عدالت میں پیش کرنا ہے لہذا راہداری ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب سکھر کے حوالے کردیا۔