کپتان شعیب ملک نے پی آئی اے کو منزل تک پہنچادیا
رمضان کرکٹ کے سیمی فائنل میں ناقابل شکست63 رنز،کے آر ایل کو7 وکٹ سے مات، زین عباس کے برق رفتار 91رنز ناکافی ثابت ہوئے۔
رمضان ٹی 20:کے آر ایل کیخلاف سیمی فائنل میں پی آئی اے کے شعیب ملک کا جارحانہ اسٹروک۔ فوٹو: پی سی بی
پی سی بی رمضان کپ ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کپتان شعیب ملک نے پی آئی اے کو منزل تک پہنچا دیا۔
آل راؤنڈر نے ناقابل شکست63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کے آر ایل کیخلاف7 وکٹ سے فتح دلائی، فیصلہ کن معرکہ جمعرات کو ہو گا، سلمان سعید نے تین کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا، ناکام سائیڈ کے اوپنر زین عباس کے برق رفتار 91رنز ناکافی ثابت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے سیمی فائنل کا ٹاس ایئرلائنز نے جیت کر حریف کوبیٹنگ کی دعوت دی، اوپنرز نے ٹیم کو52 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا،9ویں اوور کی تیسری گیند پر شعیب ملک نے محمد یاسین کو بولڈ کر دیا، انھوں نے29گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے31 رنز بنائے، 70کے مجموعے پر دوسری وکٹ بھی گر گئی، علی خان(3) کا کیچ غلام محمد نے تھام کر سلمان سعید کو میچ میں پہلی وکٹ دلا دی۔
بعد ازاں کپتان سعید انور جونیئر اور زین عباس نے تیسری وکٹ کی شراکت میں74 رنز کا اضافہ کیا، ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری کے لیے کوشاں زین عباس، سلمان کے آخری اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے،انھوں نے جارحانہ انداز میں66گیندوں پر91 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور11 چوکے شامل تھے،146 رنز پر چوتھی وکٹ گری، اسی اوور میں2رنز کے اضافے سے ذوالفقار جان (1) بھی آؤٹ ہو گئے،آخری گیند پر نعمان علی (صفر) کوبھی سلمان نے رن آؤٹ کردیا، اس طرح کے ایل آر نے مقررہ اوورز میں5وکٹ پر146رنز بنائے، سعید انور جونئیر14گیندوں پر18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا بھی شامل تھا۔
سلمان نے29 رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شعیب ملک کو ملی، ہدف کے تعاقب میں پی آئی اے کو شعیب ملک اور آغا صابر نے بھی اچھا آغاز فراہم کیا، 9 ویں اوور کی دوسری گیند پر جب اسکور57رنز ہوا تو شعیب کے منع کرنے کے باوجود کریز چھوڑنے والے آغا صابر کو علی خان نے رن آؤٹ کر دیا، انھوں نے 25 گیندوں پر5 چوکوں کی مددسے31رنز اسکور کیے،92 رنز پر ٹیم کو دوسرا نقصان فہداقبال(18) کے آؤٹ ہونے سے ہوا، ان کی وکٹ راحت علی کو ملی کیچ ذوالفقار نے لیا، ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے محض 4 رنز جوڑ کر پویلین کی راہ لی، عثمان خان کی گیند پراسامہ میر نے کیچ لیا۔
پی آئی اے کی تیسری وکٹ 111 رنز پر گری، اس موقع پر اسے فتح کے لیے 24 گیندوں پر36 رنز درکار اور7وکٹیں محفوظ تھیں، دوسرے اینڈ پر ڈٹے ہوئے شعیب ملک نے اگلے اوور میں 51ویں گیند کا سامنا کرتے ہوئے چوکا لگا کر نصف سنچری مکمل کی،اس کے بعد حریف فیلڈرز پریشان اور قسمت ایئرلائنز پر مہربان ہونا شروع ہو گئی،ٹیم کو آخری 6 گیندوں پرمحض5 رنز درکار تھے، دوسری گیند پر شعیب ملک نے زوردار چھکا لگا کراسے کامیابی سے ہمکنار کر دیا، پلیئر آف دی میچ نے ایک چھکے اور5 چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر63رنز سجائے، شہر یار غنی3مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے پار بھیج کر21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، راحت علی اور عثمان غنی نے1،1وکٹ اپنے نام کی۔