صدارتی الیکشن جلدکرانے میں کوئی سازش کارفرما نہیں خاقان عباسی

دوسرے فریق کو نہ سن کر صدارتی الیکشن کو متنازعہ اور سیاسی بنا دیا گیا ہے، سینیٹر بابراعوان

سستی بجلی کیلیے ہم نے ہائیڈل پاور پر فوکس کیا ہوا ہے، اسد قیصر کا پروگرام کل تک میں اظہار خیال۔ فوٹو: فائل

WELLINGTON:
وفاقی وزیربرائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جلدصدارتی الیکشن کرانے کے پیچھے کوئی سازش نہیں ہے ویسے بھی یہ الیکشن امیدوار نہیں جماعتیں لڑتی ہیں اور ہم یہ الیکشن جیت جائیں گے۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ آئین کے مطابق ہر صوبہ اپنی بجلی بناسکتا ہے لیکن ڈسٹری بیوٹ نہیں کرسکتا جہاں تک دوروپے فی یونٹ کی بات ہے تو میری درخواست ہے کہ وہ اسلام آباد آئیں اور اپنی تجاویز دیں ۔ابھی تک مشاورت کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ پاکستان میں سستی سے سستی بجلی بھی بارہ سے پندرہ روپے فی یونٹ پڑتی ہے جو کوئلے سے بنے گی ۔اگر کسی صوبے سے گیس نکلتی ہے تو وہ صوبہ اس کو اپنے طورپر استعمال نہیں کرسکتا لیکن آئین میں یہ درج ہے کہ پہلے اس صوبے کی ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔




گیس سے بننے والی بجلی بھی دس سے بارہ روپے فی یونٹ پڑتی ہے اور اگر یہی پلانٹ ڈیزل پر چلائیں تو یہ قیمت چھبیس روپے تک چلی جاتی ہے۔اس وقت لوڈشیڈنگ طے شدہ وقت میں ہی ہوتی ہے اگر کہیں زیادہ طوالت اختیار کرلے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں ٹرانسمشن یا ٹرانسفارمر کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابراعوان نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ تو نہیں ہوا لیکن سوچ ضرور موجود ہے۔صدر کا الیکشن ہے جو غیر متنازعہ اور غیرسیاسی ہونا چاہئے تھا لیکن یہ متنازعہ بھی ہوگیا اور سیاسی بھی ۔

عدالتی فیصلے میں دوسرے فریق کو سنا ہی نہیں گیا سوال یہ ہے کہ کیا اس ملک میں کہیں الیکشن کمیشن ہے اگر ہے تووہ الیکشن کی تبدیلی کی تاریخ دے ۔کچھ لوگ کہتے ہیںکہ یہ سیکرٹ بیلٹ نہیں ہونا چاہئے حالانکہ یہ آئین میں لکھا ہے سپریم کورٹ کو ہرکسی کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنا چاہئے فیصلہ سنانے میں جلدی کی کوئی ضرورت نہی تھی ۔اگر کے پی کے والے دوروپے فی یونٹ بجلی بنانا چاہتے ہیں تو ان کو موقع دینا چاہئے۔پاکستان کے ڈسٹری بیوشن سسٹم میںبہت خرابیاں ہیں ڈسٹری بیوشن کے نظام کو درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما اورسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ صدارتی الیکشن ایک جمہوری عمل ہے جس میں ہم شریک ہوں گے صدارتی الیکشن کے حوالے سے دوسری پارٹیوں کے ساتھ مشاورتی عمل ہوجاتا تو زیادہ بہتر تھا۔سب سے سستی بجلی ہائیڈل پاور سے بنتی ہے ہم نے اس پر فوکس کیا ہوا ہے ۔
Load Next Story