اساتذہ کی بھرتیوں کیلیے پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے کا فیصلہ

60 مارکس پر 24 فیصد ، 50 مارکس پر 76 فیصد امیدوار کامیاب ہو جائیں گے، وزیر تعلیم سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی

60 مارکس پر 24 فیصد ، 50 مارکس پر 76 فیصد امیدوار کامیاب ہو جائیں گے،و زیر تعلیم سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی۔ فوٹو: فائل

وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے سرکاری اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پاسنگ مارکس 60 فیصد سے کم کرکے 50 کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سمری ارسال کردی ہے۔


محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے 6000 جونیئر ایلی مینٹری اسکول ٹیچرز اور 1190 ارلی چائلڈہوڈ ٹیچرز کے لئے آئی بی اے سکھر کے ذریعے ٹیسٹ کروائے گئے پچھلے سال اکتوبر اور نومبر میں امیدواران سے ٹیسٹ لیے گئے جن کے حوالے سے مختلف خدشات سامنے آئے اور بہت سے امیدواران نے ٹیسٹ میں مبینہ غلطیوں کی بھی نشاندہی کی اور اس حوالے سے ٹی وی، اخبارات اور سوشل میڈیا پر آرٹیکل لکھے گئے۔

سمری میں انھوں نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ اگر امتحان میں پاسنگ مارکس 60 ہونے والی شرط کو برقرار رکھا جاتا ہے تو پھر بہت ہی قلیل تعداد میں امیدوارپاس ہوں گے اور اساتذہ کی بھرتیوں کا مقصد حاصل نہیں ہو سکے گا اور اسکول ویسے ہی خالی رہیں گے ٹیسٹ نتائج کے مطابق 60 مارکس پر صرف 24 فیصد امیدوار جبکہ 50 مارکس پر 76 فیصد امیدوار پاس ہوجائیں گے۔
Load Next Story