زرداری یا غلام اسحق نہیں بنونگا پارٹی سے استعفیٰ دوں گا ممنون

صدر پورے ملک کا ہوتا ہے،منتخب ہونے کے بعد اپنی غیر جانبداری ثابت کرونگا

صدر پورے ملک کا ہوتا ہے،منتخب ہونے کے بعد اپنی غیر جانبداری ثابت کرونگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین نے کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

صدر پورے ملک اور عوام کا ہوتا ہے، منتخب ہونے کے بعد اپنی غیر جانبداری ثابت کرینگے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وہ آصف زرداری یا غلام اسحق کی طرح کا نہیں بلکہ اپنی طرح کا صدر بننا پسند کرینگے۔




صدر کے اختیارات محدود ہوتے ہیں۔ حکومت چلانا وزیراعظم کا کام ہے۔ وزیراعظم جہاں تعاون چاہیں گے ان کو تعاون فراہم کیا جائے گا۔ مشکلات آتی رہتی ہیں تاہم ان سے گھبرانے والے نہیں، مسائل کا حل نکال لیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story