گھر سے فرار 2 لڑکیوں کو ساحل پولیس نے والدین کے حوالے کردیا

کراچی پولیس چیف کا پولیس پارٹی کیلیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان

کراچی پولیس چیف کا پولیس پارٹی کیلیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان ۔ فوٹو: فائل

والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر سی ویو آنے والی 2 نوعمر لڑکیوں نے ساحل پولیس نے والدین کے حوالے کر دیا۔

کراچی پولیس چیف نے ایس ایچ او ساحل سمیت پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد اور انعام کا اعلان کردیا،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 2 نوعمر لڑکیاں گھر سے بھاگ کر سی ویو پہنچ گئیں اس دوران پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت پر مامور ایس ایچ او ساحل سیدہ غزالہ نے دونوں لڑکیوں سے پوچھ گچھ کی اور انھیں تھانے لے گئیں جہاں انھوں نے لڑکیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے تھانے بلایا اور قانونی کارروائی کے بعد دونوں لڑکیوں کو والدین کے حوالے کر دیا۔


ترجمان کے مطابق پولیس کی فوری کارروائی پر دونوں لڑکیوں کے اہل خانہ نے پولیس سے اظہار تشکر کیا، بہترین پولیسنگ پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے ایس ایچ او ساحل اور پولیس پارٹی کو شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ساحل سیدہ غزالہ نے بتایا کہ دونوں لڑکیاں اسکول میں زیر تعلیم اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی رہائشی ہیں۔
Load Next Story