کراچی میں گینگ وار کارندے کرایے کے قاتل بن گئے کریک ڈاؤن شروع
علی رضاعابدی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے بھی کرایے کے قاتل استعمال کیے گئے، ملزمان کے ایران فرار ہونے کی اطلاعات۔
سی ٹی ڈی کی تفتیش میں اہم پیش رفت،لیاقت آباد میں نوجوان احتشام اور علی رضا عابدی کو ایک ہی ہتھیار سے قتل کیا گیا۔ فوٹو:فائل
گینگ وار کے کارندوں کوکراچی میں کرایے کے قاتلوں کے طور پر استعمال کیا جانے لگا۔
گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس خیابان غازی میں25 دسمبر2018 کو علی رضا عابدی کو تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے گھر کی دہلیر پراندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا تاہم 26 جنوری کو آئی جی سندھ کی ہدایت پر قتل کی تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) منتقل کردی گئی تھی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیش کے دوران جیوفینسگ میں2 مشکوک افراد کے موبائل فون نمبر حاصل ہوئے جن کے بیرون ملک ایران فرار ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کیس میں کرایے کے قاتل استعمال کیے گئے، قاتلوں کا تعلق ممکنہ طور پر لیاری گینگ وار سے ہے جس پر شہر میں روپوش گینگ وار کارندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں لیاقت آباد میں نوجوان احتشام کے قتل میں بھی گینگ وارکے کارندے ملوث تھے،نوجوان احتشام اور علی رضا عابدی کو ایک ہی ہتھیار سے قتل کیا