نین عابدی پاکستان کی پہلی ون ڈےانٹرنیشنل سنچری بنانے والی کرکٹربن گئیں
نین عابدی نے یہ کارنامہ آئرلینڈ کیخلاف ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں 101 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انجام دیا
نین عابدی نے یہ کارنامہ آئرلینڈ کیخلاف ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں 101 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انجام دیا۔ فوٹو: فائل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سیدہ نین فاطمہ عابدی نے بھی اپنا نام سنچری میکرز میں شامل کرالیا، وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری داغنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں، انھوں نے یہ کارنامہ آئرلینڈ کیخلاف ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں 101 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انجام دیا، انھوں نے 9چوکے بھی جڑے، پاکستان نے یہ بارش سے متاثرہ یہ مقابلہ ڈک اینڈ ورتھ لوئس قاعدے پر 42رنز سے جیتا۔
اگرچہ اس سے پہلے پاکستان کی ندا ڈار بھی آئی آئی سی کوالیفائنگ رائونڈمیں سنچری بنا چکی ہیں لیکن آفیشل میچ نہ ہونے کی وجہ سے یہ سنچری ریکارڈ میں شامل نہیں کی گئی تھی، آئرلینڈ کیخلاف قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3وکٹ پر 254رنز کا مجموعہ ترتیب دیا،
قنیطہ جلیل 42 اور جویریہ خان 41 پر ناٹ آئوٹ رہیں، ایسوبیل جوائس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بارش سے متاثرہ مقابلے میں میزبان ٹیم کو فتح کیلیے ازسرنو ہدف 39 اوورز میں 224رنز ملا لیکن وہ اوپنر کلیرشیلنگٹن کے 66 کے باوجود8وکٹ پر 181رنز بناسکی، ثنامیر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔