منی لانڈرنگ کیسانور مجید کے بیٹے کی گرفتاری کیلیے نیب درخواست مسترد
نیب کو تفتیش کرنا ہے تو قانون کے مطابق کرے، عدالت
نیب نے تفتیش کرنی ہے تو جیل میں کرسکتی ہے، وکیل غنی مجید فوٹو: فائل
اسپیشل بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی گرفتاری سے متعلق نیب کی درخواست مسترد کردی۔
کراچی میں اسپیشل بینکنگ کورٹ کے روبرو منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید کی گرفتاری سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ملزم عبدالغنی مجید کی طرف سے شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے کیس لا عدالت میں جمع کرا دیئے۔
شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میں نے اخبارات میں پڑھا ہے، چیرمین نیب نے منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔ عبد الغنی مجید کا فزیکل ریمانڈ نیب کو نہ دیا جائے۔ آصف زرداری کو 2000 میں عدالتی ریمانڈ نہ دے کر مثال طے کردی تھی۔ اس وقت عدالت نے طے کیا تھا کہ عدالتی ریمانڈ کے ملزم کو کسی دوسرے ایجنسی کے حوالے نہ کیا جائے۔
ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ اگر نیب کو تفتیش کرنی ہے تو جیل میں کرسکتی ہے۔اگر نیب کا موقف درست مانا جائے تو پھر ملزم ساری زندگی رہا نہیں ہوسکتا۔ ہمیں تفتیش پر اعتراض نہیں جسمانی تحویل پر اعتراض ہے۔ نیب کے مطابق اے جی مجید سے نہر خیام اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں انکوائری مطلوب ہے۔
عدالت نے عبدالغنی مجید کی حوالگی سے متعلق نیب درخواست مسترد کردی۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اے جی مجید کو نیب کے حوالے کرنے کا اختیار نہیں۔ اگر نیب کو اے جی مجید سے تفتیش کرنا ہے تو قانون کے مطابق تفتیش کر سکتی ہے۔