ضلعی انتظامیہ ناکام پھلوں اور سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت
پھل فروش نرخ سے 40 فیصد مہنگا فروخت کرنے لگے ،انتظامیہ سرکاری نرخ پر عمل کرانے میں ناکام
شہر میں پھل سرکاری نرخ سے30 سے 40 فیصد زائد قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل
پھلوں کی طلب میں نمایاں کمی کے باوجود قیمتیں بدستور آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
شہری انتظامیہ سرکاری نرخ پر پھلوں کی فروخت ممکن بنانے میں تاحال ناکام ہے، سبزی منڈی میں پھلوں کی بہتات اور یومیہ سپلائی مستحکم ہے دوسری جانب شہر میں پھل سرکاری نرخ سے30 سے 40 فیصد زائد قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں کیلا درجہ اول سرکاری قیمت 76روپے درجن ہے تاہم شہر میں کیلے 90 سے 100روپے درجن فروخت ہورہا ہے درجہ دوم کیلا 45 روپے کی سرکاری قیمت کے برعکس 60 سے 70روپے درجن فروخت ہورہاہے۔
گرما درجہ اول کی سرکاری قیمت 51 ہے تاہم گرما درجہ اول بدستور 70روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے گرما درجہ دوم 34 کے بجائے 40 سے 50 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، خربوزے کی قیمت کم ہونے کے بعد ایک بار پھر بڑھ گئی ہے اور اب پیلا خربوزہ درجہ اول 40 روپے اور درجہ دوم 30 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے خربوزے کی سرکاری قیمت بالترتیب 23 اور 13روپے کلو مقرر کی گئی ہے،تربوز درجہ اول 23کے بجائے 40 روپے کلو درجہ دوم 18روپے کلو کے بجائے 25سے 30روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے،چیکو درجہ اول کی سرکاری قیمت 56 روپے اور درجہ دوم کی قیمت 34روپے کلو مقرر کی گئی ہے تاہم چیکو درجہ اول 100روپے اور درجہ دوم 60 سے 70روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
سیب درجہ اول 76 کے بجائے 100سے 120روپے فروخت کیا جارہا ہے درجہ دوم سیب 60 سے 80روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے، انگور درجہ اول کی سرکاری قیمت 186روپے مقرر ہے تاہم درجہ اول انگور 200 روپے اور درجہ دوم 146کے بجائے 160روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے،آڑو درجہ اول کی سرکاری قیمت 141روپے اور درجہ دوم کی قیمت 106روپے مقرر ہے تاہم درجہ اول آڑو 150سے 160روپے اور درجہ دوم 120 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، پھلوں کی طرح سبزیوں کی بھی من مانی قیمت وصول کی جارہی ہے۔
پالک 16اور 19روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 30 سے 40 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، بھنڈی کی قیمت 46 اور 66 روپے کلو مقرر ہے تاہم بھنڈیاں بھی 100سے 120روپے کلو فروخت کی جارہی ہیں، آلو درجہ اول 22 کے بجائے 30 روپے اور درجہ دوم 16کے بجائے 20 سے 25 روپے کلو فروخت کیا جارہاہے پیاز درجہ اول 34 کے بجائے 40 سے 45 اور درجہ دوم 23 کے بجائے 30 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے، ٹماٹر درجہ اول کی سرکاری قیمت 76اور درجہ دوم کی 45 روپے کلو مقرر ہے تاہم درجہ اول ٹماٹر 80 روپے کلو اور درجہ دوم 60 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔