شہر میں 12 فروری سے پھر غیر معمولی تیز رفتار سرد ہوائیں چلیں گی محکمہ موسمیات
بونداباندی اوربارش کا کوئی امکان نہیں، رات کے اوقات میں سردی بڑھے گی، محکمہ موسمیات
بونداباندی اوربارش کا کوئی امکان نہیں، رات کے اوقات میں سردی بڑھے گی، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی
LOS ANGELES:
محکمہ موسمیات نے شہر میں 12فروری سے پھر غیر معمولی تیزرفتارسرد ہواؤں کی پیش گوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق ایک ہائی پریشر بتدریج کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے،جس کے سبب 12فروری سے 14فروری تک شہر میں معمول سے تیزسرد ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم درجہ حرارت میں کسی غیر معمولی کمی کا امکان نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہائی پریشر کی وجہ سے بونداباندی اوربارش کا کوئی امکان نہیں ہے، عبدالرشید کے مطابق حالیہ تند وتیز ہواوں کا زور آئندہ چند گھنٹوں میں ٹوٹ جائیگا،اور اگلے تین دن تک شہر میں ہواوں کی رفتارمعتدل رہنے کا امکان ہے۔