شہر میں بدامنی رمضان المبارک کے15 روز میں 86 افراد ہلاک
پہلے عشرے میں 67 افراد ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ ودیگر بدامنی کی وارداتوں کا شکار ہوئے
پہلے عشرے میں 67 افراد ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ ودیگر بدامنی کی وارداتوں کا شکار ہوئے فوٹو: فائل
رمضان المبارک کے دوران بھی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی ۔
رمضان المبارک کے 15 روز میں 86 افراد کو زندگی سے محروم کر دیا گیا،15 روز میں 6 دستی بم حملوں اور 2 بم دھماکوں میں پولیس اہلکار اور اے این پی کے 2 کارکنان سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے،رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں بدامنی قتل و غارت ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور تشدد کے بعد لاش پھینکنے کے واقعات ، بم دھماکوں ، دستی بم حملوں کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 67 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہویں رمضان کو فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اے این پی کے دفتر پر دستی بم حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بارہویں رمضان کو اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل پر دستی بم کا حملہ ہوا تاہم حیرت انگیز طور پر شہر میں فائرنگ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،تیرہویں روزے کو فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ بلدیہ اور لیاری سے 2 افراد کی لاشیں ملی تھیں،چودہویں روزے کو شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی دیگر وارداتوں میں 10 افراد کو زندگی سے محروم کر دیا گیاجبکہ پندرہویں روزے کو شہر میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔