حکومت ایران گیس لائن منصوبہ مکمل کریگی شاہد خاقان

گیس اور بجلی کی چوری روکنے سے توانائی کی کمی پرقابو پانے میں مددمل سکتی ہے، وزیر پٹرولیم

کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے تمام فریقوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے گی۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ گیس اوربجلی کی چوری روکنے سے توانائی کی کمی پرقابو پانے میں مددمل سکتی ہے۔ حکومت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے گی تاکہ ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔




حکومت ملک میں شفافیت اور بہتر حکمرانی کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے تمام فریقوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور لو ڈشیڈنگ سمیت ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
Load Next Story