مویشیوں کی اسمگلنگ روکنےکیلیے چیک پوسٹیں قائم
اسمگلنگ میںاستعمال ہونیوالے ٹرک مالکان اور ڈرائیورزکوجیل بھیج دیں گے،کمشنر
اسمگلنگ میںاستعمال ہونیوالے ٹرک مالکان اور ڈرائیورزکوجیل بھیج دیں گے،کمشنر۔ فوٹو: پی پی آئی
ISLAMABAD:
کمشنرکراچی روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچانے اوردودھ اورگوشت کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے ساتھ قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلیے جانوروںکی کراچی سے ایران وافغانستان براستہ بلوچستان اسمگلنگ کے خاتمے کیلیے فوری طور پربلوچستان جانے والے راستوں پرپولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں جو کہ جانوروںکی ٹرکوں کے ذریعے ا سمگلنگ روکنے میں اپنا کردار اداکریں گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج اپنے دفتر میں اس حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ون کامران شمشاد ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹوروبینہ آصف اور دیگر افسران بھی موجود تھے،کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ جانوروں کی کراچی سے بلوچستان اسمگلنگ ہونے سے دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا تھا اور جانوروں کی اسمگلنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا تھا اس وجہ سے ضروری تھا کہ فوری طور پر جانوروں کی اسمگلنگ کو روکا جائے تاکہ دودھ اور گوشت میں استحکام رکھنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے، روشن علی شیخ نے کہا کہ آئندہ جس ٹرک کے ذریعے جانوروں کو اسمگل کیا جائے گا ایسے ٹرک مالکان اور ڈرائیورز کو جیل بھجواکر ان کے ٹرکوں کو ایک ماہ کیلیے تحویل میں لے لیاجائے گا۔