اہل تشیع کا قتل عاممجلس وحدت مسلمین آج یوم احتجاج منائیگی
القدس ریلی کے شرکا پر بم حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے،شیعہ علما کونسل
القدس ریلی کے شرکا پر بم حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے،شیعہ علما کونسل۔ فوٹو فائل
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ تمام تر وابستگیوں سے بالاتر ہوکر جمعہ کو سانحہ بابوسرٹاپ،کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور کراچی میں القدس ریلی کی بس پر دھماکے کیخلاف یوم احتجاج کے طور پر منائے اور پرامن احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کرکے حکمرانوں کا ضمیر جھنجھوڑیں، اپنے بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج جبکہ سانحہ بابوسر ٹاپ کو ایک ہفتہ ہونے کو ہے ابھی تک اس سانحے کی تفتیش کے حوالے سے سوائے اخباری بیانات کے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ یوم احتجاج کے موقع پر جامع مسجد امامیہ ملیر، جامع مسجد ابوالفضل لانڈھی، جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹائون جبکہ مرکزی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میں کیا جائے گا جس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما خطاب کریں گے، علاوہ ازیں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ حکومت یوم القدس ریلی کے شرکا پر بم حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار اور بے گناہ نوجوانوں کو رہا کرے، بے گناہ نوجوانوں کی رہائی تک احتجاجی مہم جاری رہے گی جس کے پہلے مرحلے میں صوبے میں (آج) نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
کراچی میں مرکزی مظاہرہ خوجہ اثنا عشری مسجد کھارادر کے سامنے بعد نماز جمعہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں عوامی رابطہ مہم، تیسرے مرحلے میں مرکزی شاہراہوں پر علامتی دھرنے جبکہ چوتھے مرحلے میں وزیراعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کیا جائیگا جس کی تاریخ اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔