تھائی لینڈ میں 2 بھارتی باشندے منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
تھائی لینڈ کے قانون کے مطابق دونوں بھارتی باشندوں کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
دونوں ملزمان نے جرم تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تھائی لینڈ منشیات اسمگل کرنے کے لئے پیسے دیئے گئے تھے۔ کسٹم حکام
تھائی لینڈ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتارکرلیا گیا۔
کسٹم حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو جزیرہ ساموئے سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ بھارتی شہر چنائے سے سنگا پور کے راستے پہنچے تھے، کسٹمز حکام نے دونوں ملزمان کے سامان سے 12 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جس کی مالیت 14 لاکھ ڈالر ہے،حکام کا کہنا تھا کہ ہیروئن اسمگل کرنے والے افراد بینکاک ایئرپورٹ کی سخت سیکیورٹی سے بچنے کے لئے اکثرعلاقائی ایئرپورٹس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ آسانی سے بچ کر نکل جائیں۔
کسٹم آفیسر نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تھائی لینڈ منشیات اسمگل کرنے کے لئے پیسے دیئے گئے تھے، دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرتھائی لینڈ کے قانون کے مطابق پھانسی کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ واقعے سے 2 روز قبل بھی بھارت سے تھائی لینڈ آنے والے ایک شخص کو بینکاک ایئرپورٹ پر 5 لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، حراست میں لئے گئے شخص کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔