وفاقی کابینہ کا اجلاس
پاکستان میں کمزور معاشی نظام کی بدولت بے روز گاری میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں فیڈرل ایمپلائز بینو ولینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئ۔ فوٹو: ایکسپریس
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی ملازمتوں میں براہ راست بھرتی کے لیے میرٹ اور علاقائی کوٹے کو آیندہ 20 سال کے لیے توسیع دینے کی منظوری دی گئی۔ جمعرات کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 27(1) کی پہلی شق میں آئینی ترمیم کی منظوری دی گئی جس کا مقصد یہ ہے کہ قومی سالمیت اور ہم آہنگی کے مفاد میں کسی طبقے یا علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے پاکستان کی ملازمت میں مناسب نمایندگی اسی صورت میں ممکن ہے جب اس میعاد کو مزید توسیع دی جائے۔ موجودہ شق کو 14 اگست 2013ء سے مزید 20 سال کے عرصے کے لیے توسیع دی جائے گی۔
پاکستان میں کمزور معاشی نظام کی بدولت بے روز گاری میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ہر سال تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے لاکھوں طلبا بیروز گاری کے عفریت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ بیروز گاری بڑھنے سے جرائم میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو اپنی جگہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ملک کے بہت سے علاقے شہروں سے بہت پیچھے ہیں۔ بعض علاقوں میں تو پسماندگی کا عمل بدستور چلا آ رہا ہے وہاں ترقی اور تبدیلی کی رفتار بہت سست ہے' ان علاقوں میں ترقی کے عمل کو مہمیز دینے کے لیے کوٹہ سسٹم متعارف کرایا گیا۔ علاقائی کوٹے میں 20سال کی توسیع دینے کا مقصد بھی وہاں کے لوگوں کو آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
ملازمتوں میں بھرتی کے لیے میرٹ کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ سابق ادوار حکومت میں ملازمتوں میں بھرتی کے لیے سفارش اور رشوت کے الزامات سامنے آتے رہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بگاڑ کی ایک وجہ سفارش اور رشوت کی بنیاد پر میرٹ سے ہٹ کر بھرتی بھی ہے۔ اب موجودہ حکومت کو سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے میرٹ کو بہر صورت مقدم رکھنا ہو گا۔ کابینہ کے اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 2015ء تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان مہاجرین کی بہت بڑی تعداد ایک طویل عرصے سے پاکستان میں رہ رہی ہے۔ ان کی موجودگی کے باعث پاکستان بہت سے مسائل سے دوچار ہوا' ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر بھی ان ہی کے باعث یہاں متعارف ہوا۔ بعض حلقوں کی جانب سے یہ اعتراض بھی سامنے آتا رہا کہ افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے جس سے پاکستان کے صنعتی اور تجارتی شعبے کو شدید نقصان پہنچنے سے حکومت کا ریونیو بھی متاثر ہو رہا ہے۔افغان مہاجرین کے باعث بعض علاقوں میں امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہوئے۔
اب جب افغانستان میں ایک منتخب حکومت قائم ہے' وہاں کے حالات بھی بہتر ہیں یہاں تک کہ افغان کرنسی کی عالمی قدر پاکستانی کرنسی سے بھی بڑھ چکی ہے تو ایسے میں افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کی جانی چاہیے اور ان پر فوراً اپنے وطن واپس جانے پر دبائو بڑھانا چاہیے۔ کابینہ کے اجلاس میں گوادر سے کاشغر تک اقتصادی راہداری کے میگا پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے تجارت کو فروغ ہونے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہو گا۔ چین پاکستان کی ترقی میں بھر پور تعاون کر رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ کے دوران بھی چین کے ساتھ بہت سے معاہدے ہوئے جس کے تحت چین پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔ خوش آیند امر یہ ہے کہ چین نے خصوصی خیرسگالی جذبے کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری پر 6 فیصد انشورنس چارجز جو اربوں روپے بنتے ہیںختم کر دیے ہیں۔ چین جس انداز میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے' ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد یہاں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔
سرکاری ملازمین کے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے بہت سی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں فیڈرل ایمپلائز بینو ولینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی' اس ترمیم کے تحت کسی ایسے ملازم کے اہلخانہ کو بینو ولینٹ گرانٹ کی فراہمی کے لیے 70 سال کی عمر کی حد ختم کر دے گی۔ ترقی پذیر ممالک اپنے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختلف ممالک سے معاہدے کرتے ہیں۔ پاکستان نے بھی توانائی کے منصوبوں میں مختلف ممالک سے معاہدے کر رکھے ہیں۔ کابینہ نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان توانائی اور معدنیاتی وسائل میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر موثر بماضی دستخط' آسٹریلیا کو تازہ آموں کی برآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بات چیت اور ایل این جی کی درآمد کے لیے کراچی میں 3 ٹرمینل تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی ۔ پاکستان میں اعلیٰ قسم کا پھل پیدا ہوتا ہے۔ پاکستانی آموں کی بیرون ملک بہت طلب موجود ہے۔ آموں کی برآمد سے ہرسال کثیر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ یہاں زرعی شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
اسی طرح پاکستان دودھ کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے تو یہاں روز گار کے نہ صرف وسیع مواقع پیدا ہوںگے بلکہ دودھ کی برآمد سے خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔ اس وقت آزاد کشمیر حکومت کو سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ کر کے درست جانب قدم اٹھایا ہے۔ آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کسی ایسی کوشش سے گریز سے جمہوری روایات کو استحکام نصیب ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے برسراقتدار آتے ہی دیگر جماعتوں سے ٹکرائو کے بجائے مفاہمت کی پالیسی اپنائی تاکہ جمہوری سفر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔