تھر میں خشک سالیامدادی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں

اشیائے خورونوش اور چارے کی شدید قلت، تھری باشندوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی

اشیائے خورونوش اور چارے کی شدید قلت، تھری باشندوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی، فوٹو سمرا عامر

ضلع تھرپارکر کو سندھ حکومت نے آفت زدہ علاقہ قرار دینے کیلیے عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ خشک سالی کے باعث بڑے پیمانے پر لوگوں کی بیراجی علاقوں کی طرف نقل مکانی جاری ہے جبکہ مال مویشیوں کے دام بھی کم ہوگئے۔


تھری باشندے اپنے بچوں اور مویشیوں کو بچانے کے لیے پریشان ہیں۔ تھرپارکر کو سندھ حکومت نے قحط زدہ علاقہ قرار دینے کا اعلان تو کر دیا ہے مگر امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئیں، علاقے میں کھانے پینے کی اشیا اور مویشیوں کے چارے کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے جبکہ وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔
Load Next Story