پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے شیخ شوکت
عوام کے خون پسینے کی کمائی پر پلنے والوں نے اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کررکھا ہے
عوام کے خون پسینے کی کمائی پر پلنے والوں نے اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کررکھا ہے(فوٹو : فائل)
لاہور:
جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر شیخ شوکت علی اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فواد احمد نے ایک بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جابر حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، سی این جی کے نرخوں میں اضافے سے ثابت ہوگیا کہ زرداری اور مہنگائی لازم و ملزوم ہیں، پانچویں سال ملک تباہ اور عوام بدحال ہوگئے ہیں اور عوام کے خون پسینے کی کمائی پر پلنے والے حکمرانوں نے ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کررکھا ہے اور دونوں ہاتھوں سے قوم کو لوٹ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکمراں عید کے روز بھی مہنگائی کے کوڑے برسانے سے باز نہیں آئے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس سے ہر شعبہ ہائے زندگی شدید متاثر ہوگا اور اشیائے خور و نوش سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو جائیں گی۔
جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن حکومت کو احساس ہی نہیں کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتیں اور کارخانے متاثر ہوتے ہیں، اشیاکی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں دیسی صنعتوں کی پیداوار مہنگی ہونے کے سبب فروخت نہیں ہوتی جس کا نتیجہ ملازمین کی بے روزگاری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم کی تمام مصنوعات میں اضافہ واپس لیا اور مصنوعات کو ٹیکس فری کیا جائے۔